ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں ہرن کے چمڑے اور سینگ کے ساتھ ملزم گرفتار

منڈگوڈ میں ہرن کے چمڑے اور سینگ کے ساتھ ملزم گرفتار

Mon, 12 Nov 2018 14:22:53    S.O. News Service

منڈگوڈ 12؍نومبر (ایس او نیوز)کھیت کے اطراف لگائی گئی باڑھ میں پھنسنے والے ہرن کومارکر اس کا گوشت کھانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے افسران نے چھاپہ مارتے ہوئے ہرن کا چمڑا اور اس کے سینگ برآمد کرلیے ہیں۔اس ضمن میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم سدپّا شیو پترپّا اگڑی (32سال) ہے جو کہ بساپورگاؤں کا رہنے والا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ گرفتار ملزم کے علاوہ بساپور اور کیندلگیری کے رہنے والے دو اور ملزم اس معاملے میں شامل ہیں۔

کہاجاتا ہے کہ سدپّا کے گنّے کے کھیت کے اطراف لگائی گئی باڑھ میں پھنسے ہرن کو ان ملزمین نے پکڑ لیاپھر اسے مارنے کے بعد اس کاگوشت تینوں نے بانٹ لیا اورپکا کر کھاگئے۔ جب مصدقہ اطلاع کی بنیاد پرمحکمہ جنگلات کے افسران نے سدپّا کے گھر پر چھاپہ مارا تو سدپّا نے اس جرم کا اعتراف کیا۔اس کے بعد افسران نے تلاشی لی تو سدپّاکے کھیت سے ہرن کا چمڑا، سینگ اور تھوڑا سا گوشت بھی برآمد ہوا۔

محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ کھیت کی باڑھ میں پھنس کر مارے جانے والے ہرن کی عمراندازاً پانچ سال اور وزن70کیلو گرام رہا ہوگا۔ اس معاملے کے ملزمین کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

چھاپہ مارنے کی اس کارروائی میں ڈی ایف او مسٹر آر جی بھٹ، اے سی ایف مسٹر جی آر رشید ، آر ایف او سریش کلولی اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔


Share: